بلوچستان شال سمیت دیگر اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت پانچ افراد قتل

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان شال ٹی ٹی سی کالونی کے سامنے چار مسلح  افراد جن میں ایک لیویز وردی تھا  نے دن دھاڑے رکشے پر فائرنگ کی ،جس میں دو افراد ھلاک ہوگئے۔تاحال واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اس طرح شال ایئر پورٹ روڈ کے  علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ نادرا آفس کے قریب ایک شخص کی نعش ملی جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ادھر چمن  بوغرہ روڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا۔واقع کے بعد
نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ھلاک اور زخمی   کلی اولسوال کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ۔

علاوہ ازیں  ڈیرہ مراد گولہ چوک کے رہائشی عبدالغفار نے اپنی منگیتر کو قتل کرکے نعش پٹ فیڈر میں پھینک دیا ملزم کو سٹی پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء نصیرآباد/ نوتال کےقریب شام چھ بجے سرعام ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روڈ بند کرکے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا. مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اطلاع کرنے باوجود وہ جائے وقوعہ پر پہنچنے سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران ریاستی آلہ کار نصیر عیسی زئی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار دسمبر 22 , 2024
خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دسمبر کو سرمچاروں نے خاران کے علاقے ٹوہ مُلک میں ریاستی آلہ کار نصیر عیسی زئی کو حملے میں نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ