ڈیرہ غازی خان( پریس ریلیز ) بلوچ ریپبلکن گارڈز بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ کے بیان کے مطابق سرمچاروں نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی گاڑیوں کو دو مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ آج صبح ڈیرہ غازی خان کے علاقے خان پور میں اعظم چوک کے قریب ہمارے سرمچاروں نے پولیس کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔
دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دوسرا حملہ روجھان میں زاہد روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں اس وقت نشانہ بناکر کیاگیا جب وہ کچے کی جانب جارہی تھی۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ دونوں حملوں کی ذمہداری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے۔