منگچر تین بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی شال  شاہراہ پھر بند کردیا گیا

قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات تحصیل منگچر میں تین بھائیوں کی جبری گمشدگی و ان کی عدم بازیابی کے خلاف ایک بار پھر لواحقین نے احتجاجا کراچی شال شاہراہ کو بلاک کردیا ۔

مظاہرین کے مطابق 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی رات کو پاکستانی فورسز نے کلی زکریازئی منگچر میں ماسٹر محمد اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارکر انکے تین بیٹے محبوب علی، ارشاد احمد اور مرید احمد نامی تین بھائیوں  کو  حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،ان کی بازیابی کیلے دوسرے دن شاہراہ بلاک کردیا گیا مگر انتظامیہ کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دی مگر تاحال لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوسکے ۔جس کی وجہ پھر مجبور ہوکر لواحقین نے  روڈ بند کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق لاپتہ مرید احمدبلوچ  کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد کچھ دن قبل ہی ہسپتال سے فارغ  ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گی۔ بلوچ قوم خصوصاً منگچر کے عوام سے درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران پبلیکیشن مکران نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا-

جمعرات دسمبر 12 , 2024
دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قطرحکومت کی جانب سےبین الاقوامی ادبی ایوارڈ شیخ حمد ایوارڈ (ترجمہ)زامران پبلیکیشن مکران کو دیاگیا- بین الاقوامی یہ ایوارڈ زامران پبلیکیشن کو عربی سے بلوچی زبانوں میں مختلف کتابوں کے تراجم شائع کرنےپر  دیا گیا- قطر حکومت کی جانب سے یہ تقریب گزشتہ دنوں قطر کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ