دشت فورسز پر حملے کے بعد فورسز کا فوج کشی جاری ، نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ، دکی میں بھی فوجی کشی جاری

کیچ ،دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ دشت کھڈان میں مسلح افراد کی فوجی کیمپ پر شدید نو حملے کے بعد فورسز کا مقامی گھروں پر مسلسل فوج کشی جاری ہے ، فورسز مقامی لوگوں کو ہراساں کر ر ہے ہیں، جبکہ فورسز نے موبائل نیٹورک بھی بند کردیے ہیں۔

فورسز نے مقامی گھروں پر چھاپہ مار کر طلال ولد عمر سکنہ دشت کھڈان نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے، بتایا جارہاہے کہ فورسز نے اسے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

موبائل نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ضلع دکی میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوج کشی میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی فورسز علاقے میں بڑے پیمانے پر درندگی کرر ہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت دکی رباط، پوڑی، کورانی و گردنواح کے علاقے فوج کشی کے زدمیں ہیں جبکہ اس دوران فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔

گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔ مزید برآں علاقے میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دشت کھڈان زمینی فضائی فوج کشی جاری لوگ گھروں میں محصور ایک اور نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ

پیر نومبر 11 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری علاقہ میں کرفیو نافذ فورسز نے ایک اور نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت عامر ولد ابراہیم کے نام سے ہوا ہے۔ اس سے پہلے طلال نامی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ