کیچ ،دکی ،پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر مسلح افراد کا حملہ

کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ ہیرونک اور دکی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے کے قریب مسلح افراد نے ہیرونک میں پہاڑی پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔

اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس طرح گذشتہ شب دکی کے سی گروپ میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے ناصر آباد اور ملحقہ علاقے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھے جبکہ یہ سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بہتا شعلہ، چپاولی اور جنگولیں فدا۔ تحریر: گورگین بلوچ

بدھ اکتوبر 30 , 2024
مشکے کالار کا فدا کسی یونیورسٹی سے فارغ طالب علم نہیں تھے، وہ مشکے گجر کے پرائمری اور ہائی سکول سے فارغ ایک معمولی سا جوان تھا، وطن کا عاشق اور محمد جان کا بیٹھا تھا، فدا بلوچ جس کا شعور بی ایس او آزاد کے سرکلوں سے رونما ہوئی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ