شال سے 9 سال قبل لاپتہ ہونے والا عبدالرحمن، رواں سال لاپتہ ہونے والے زمان اور احمد نواز تاحال لاپتہ ، دین محمد اور کمالان بازیاب ہوگئے

کوئٹہ نیوکاہان سے 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے عبدالرحمن مری تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری 2015 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نیو کاہان کے رہائشی عبدالرحمن مری ولد محمد بخش تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرحمن مری کی لواحقین پچھلے 9 سال سے مسلسل اذیت کاٹ رہی ہیں۔

انھوں نے اپیل کی ہے کہ عبدالرحمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے منظرعام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔

دوسری جانب میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں ہیں۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ رواں سال 4 فروری کو میر زمان سمالانی ولد شاہ زمان اور احمد نواز سمالانی ولد خدائے رحیم کو ڈیگاری کراس FC چیک پوسٹ سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے ،جو تاحال لاپتہ ہیں ۔

شال سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دین محمد مری بازیاب ہواہے ۔

انھیں رواں سال 24 آگست کو یزار گنجی شال سےفورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا۔

علاوہ ازیں جبری لاپتہ کمالان دشتی شال سے بازیاب ہواہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہیدِ جاوِداں، جاوید جان تحریر: فرید مینگل

جمعرات ستمبر 5 , 2024
میں مقروض ہوں وطن کے ہر اس شہید کا جس نے وطن کی خاطر زندگی وار دی۔ مجھ پر اس ٹپکتے پاک پوتر لہو کے ایک ایک قطرے کا قرض باقی ہے جسے دشمن نے وطن کی راہ میں ہمارے ساتھیوں کے بدن سے بہایا ہے، مجھے اور آپ کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ