شال میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ شال میں بروری روڈ پر سرمچاروں نے ایس بی کے یونیورسٹی کے احاطے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے تقریب کو صبح دس بجے کے قریب دو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہےکہ قابض پاکستانی فوج تعلیمی ادارے اپنے کالونیل مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب ہمارے نشانے پر ہونگے۔ قابض فوج کروڑوں روپے خرچ کرکے اس طرح کے تقاریب منعقد کرکے بلوچستان کے جنگ زدہ حالات کے حوالے سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔

ترجمان نے کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر بی وائی سی اور حکومت درمیان معاملات طے پاگئے، دھرنا شرکاء کل سوگندی دیوان کے بعد تربت روانہ ہونگے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعہ اگست 9 , 2024
گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ گوادر میں راجی مچی دھرنا ختم، کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ تربت روانہ ہوگا۔ تربت میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، کل صبح دس بجے پدی زِر میرین ڈرائیو پر سوگندی دیوان کے بعد قافلے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ