مستونگ کے علاقے اسپلنجی و گردنواح میں پاکستان فورسز بڑے پیمانے پر فوجی کشی شروع کردی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ فوج قافلوں کی شکل میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور مسلسل قدمی کررہی ہے۔ بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر متعدد گاڑیوں میں فوجی اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے اسلپنجی، مَرو اور ڈھاڈر سے متصل علاقوں میں بھی پاکستان فوجی قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور مذکورہ علاقوں میں مزید پیش قدمی کررہی ہیں ۔
آپ بھی جانتے ہیں گذشتہ دنوں مذکورہ علاقوں میں پاکستان فوج کی جیٹ طیاروں نے بھی فضائی نگرانی جاری رکھی تھی ۔