کراچی: پاکستانی فورسز نے ملیر کلیری کے رہائشی محمد خان ولد حاجی گنی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ انھیں رینجرز اہلکاروں نے اس وقت لاپتہ کردیا جب وہ افطاری کیلے اشیاء خوردونوش لینے آئرن سٹی گئے ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں کیچ دشت میں زمیاد گاڑی اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے عبدالرزاق ولد محمد جان سکنہ محمد وارڈ نامی نوجوان ھلاک ہوگیا ۔
دریں اثناء شال کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی سمگلروں کی مدد سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔
بتایا جارہاہے کہ 15 مارچ کی صبح ان کی کشتی ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی۔
ترکیہ کے حکام کے مطابق اب تک 23 نعشیں نکالی جاچکی ہیں مزید تلاش کا کام جاری ہے ۔