خضدار، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر  لوٹ مار مزاحمت پر گھر کے مالک ھلاک


خضدار میں بدامنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ رات گئے ایک دردناک واقعہ پیش آیا بازگیر یوسی کھنڈ خضدار میں درجن بھر مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر  اپنی  مرضی سےلوٹ شروع کردی اورمزاہمت پر مالک مکان خضدار جھالاوان سبزی منڈی  کے صدر علی حسن محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مسلح افراد لوٹ اورقتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
خضدار پولیس اس متعلق تفتش کررہی ہے۔

خضدار سیاسی وسماجی حلقوں اور انجمن تاجران خضدار کے صدر  و دیگر تاجر رہنماوں نے علی حسن محمد حسنی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خضدار کے عوام مسلح رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ خضدار میں پہلے آئے روز ڈکیتی ہورہی تھی اب تو انہوں نے شہریوں کی جان لینا بھی شروع کردیا ہے۔ ایک اہم سیاسی اور تاجر رہنمائ کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کرنا دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے۔ ان واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس میں مذیداضافہ ہوگا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز حب میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکووں کا مقابلہ کرکے اور اپنی حفاظت خود کیا اب نوبت اس حد تک پہنچی ہے کہ خضدار کے شہری بھی  خود اپنی حفاظت کا بندوبست کردیں۔ چونکہ حکومت اور مقامی فورس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر میں ایک بار پھر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اتوار مارچ 10 , 2024
گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، 10 مارچ سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ