کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری رہا، غلام فاروق سرپرہ کے بھائی کی شرکت

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6416ویں روز بھی جاری رہا، اس دوران جبری لاپتہ غلام فاروق سرپرہ کے بھائی محمد ایوب نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد ایوب نے بتایا کہ ان کے بھائی غلام فاروق سرپرہ کو جون 2015 میں ملکی اداروں کے اہلکاروں نے حیدرآباد، سندھ سے جبری طور پر لاپتہ کیا۔

اپنے بھائی کی باحفاظت بازیابی کے لیے انہوں نے عدلیہ، کمیشن اور حکومتی اداروں سمیت تمام متعلقہ فورمز پر فریاد کی، لیکن تاحال ان کے بھائی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انصاف کی فراہمی تو دور کی بات، گزشتہ تین سال سے ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ وہ ایک غریب شخص ہیں اور بھائی کی جبری گمشدگی کے بعد گھر کے واحد کفیل ہیں۔ فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باعث وہ شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔

محمد ایوب نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کے بھائی غلام فاروق سرپرہ کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اور ان کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات اور اذیت سے نجات مل سکے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے غلام فاروق سرپرہ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور محمد ایوب کا نام فورتھ شیڈول سے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موسیٰ خیل: تعمیراتی سائٹ پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش، 4 افراد اغوا

بدھ نومبر 11 , 2026
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی سائٹ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو آگ لگا دی اور وہاں کام کرنے والے چارافراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے درگ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ