کولواہ میں پاکستانی فوج کے راشن ضبط کئے ہیں۔ بی ایل ایف

کولواہ میں پاکستانی فوج کے راشن ضبط کئے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کیلے راشن و دیگر سامان لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کرکے ڈرائیور کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

شکست خوردہ پاکستانی فوج اپنے کیمپوں اور چوکیوں پر راشن لیجانے کیلئے لوکل گاڑیوں کو طاقت کے زور پر استعمال کرتی ہے۔ یہ راشن قابض پاکستانی فوج کے ھوشاپ کیمپ سے سسگ، بلور میں لیجارہے تھے کہ سرمچاروں نے مراستان میں گاڑی کو روکا اور راشن و دیگر خوردو نوشی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس سے پہلے بھی سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کولواہ میں رواں سال فروری میں دشمن فوج کے راشن و دیگر وسائل ضبط کئے تھے اور اس موقع پر ایک سر ویلنس ڈرون کیمرہ بھی مار گرایا تھا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی زمہ واری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سر زمین کی آزادی تک دشمن کے تمام مفادات سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ ثقافت کے دن کے مناسبت سے آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک بی وائی سی نے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا

اتوار مارچ 3 , 2024
بلوچ ثقافت کے دن کے مناسبت سے آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک بی وائی سی نے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ