انقرہ: عراق میں ترک افواج پر کردستان ورکرز پارٹی کے عناصرکے حملے کے بعدترک فوج کی کارروائیوں میں 45 افراد کو ھلاک کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں ترک افواج پر کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح حملے کے بعد ترکی میں اہم اجلاس ہوا جس میں حملے کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ بعد ازاں ترکیہ صدر کی انتظامیہ کے اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے دوران 45 افراد کو ھلاک کیا گیا ہے۔