بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے بی وائی سی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دھمکی آمیز کال کی جس میں اس نے کہا ہےکہ میں نے ماہ رنگ اور بی وائی سی کی قیادت کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ماہ رنگ بلوچ کو یہ بھی بتایا کہ حکام بی وائی سی کی مرکزی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے سے پہلے موبائل سروس بند کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔