موسیٰ خیل: تعمیراتی سائٹ پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش، 4 افراد اغوا

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی سائٹ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو آگ لگا دی اور وہاں کام کرنے والے چارافراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے درگ کے مقام پر جاری تعمیراتی منصوبے پر حملے کے دوران سائٹ پر موجود بلڈوزرز، ٹریکٹرز اور دیگر قیمتی مشینری و گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے تمام تر سامان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔

مشینری کو تباہ کرنے کے بعد مسلح افراد وہاں پر قائم کیمپ میں موجود چار افراد کو اپنے ساتھ اغوا کر کے لے گئے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک نہ تو مشینری کے نقصان کا حتمی تخمینہ سامنے آ سکا ہے اور نہ ہی اغوا کیے گئے افراد کے بارے میں کوئی سراغ مل سکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیکیورٹی کے نام پر ادارے بھتہ وصول کر رہے ہیں؛ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا الزام

بدھ نومبر 11 , 2026
بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے حالات دن بدن تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصاً کوئٹہ، تفتان، خضدار اور کراچی کے اہم تجارتی راستوں پر مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات اور عدم تحفظ کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ