مکران میڈیکل کالج کے طلباء کا احتجاج آج چوتھے روز میں داخل

مکران میڈیکل کالج کے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے، تاہم تاحال طلباء کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

طلباء نے کہا کہ آج ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک مذاکراتی ٹیم طلباء کے پاس بھیجی گئی، تاہم طلباء اور مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

طلباء کے مطابق مذاکرات کے دوران ٹیم کا رویہ غیر مناسب اور لہجہ دھمکی آمیز تھا، جس سے مسائل کے حل کی امید کے بجائے طلباء میں مزید تشویش پیدا ہوئی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری اور تعلیمی مسائل کے مستقل حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

طلباء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دھمکی آمیز رویے کے بجائے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے طلباء کے مسائل حل کیے جائیں۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ ان کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ