جعفرآباد: غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس تھانہ حفیظ اباد جمالی کی حدود گوٹھ لطیف میں شاہ محمد نامی شخص نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ان کے مبینہ آشنا امیر بخش کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ