آپریشن الماس تاحال جاری، ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ میں سرمچاروں کا سرچ آپریشن، داخلی بیرکس اور دفاتر دھماکوں سے تباہ کردیے۔ ترجمان بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر میں جاری “آپریشن الماس” سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کا آپریشن الماس پوری شدت اور کامیابی کے ساتھ تاحال جاری ہے۔ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن (FWO)کے مرکزی کیمپ میں ہمارے جند ندر سرمچاروں نے جامع سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قابض فوج کے مورچوں، داخلی بیرکس اور انتظامی دفاتر کو دھماکوں کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوج کی مدد کے لئے آنے والے فوجی قافلے کو بھی سوب کے جندندر اسنائپر سے مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے جند ندر سرمچاروں کے متواتر حملوں میں نقصانات اٹھانے کے بعد قابض فوج کے خوفزدہ سپاہی ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ پر فاصلے سے مارٹر کے گولے فائر کر رہی ہیں۔ ناکامی اور شکست پاکستان فوج کا مقدر ہے اور ہمارے جند ندر مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ