گوادر آپریشن الماس؛ بی ایل ایف نے ایک فدائی حملہ آوار کی تصویر اور حملے کی وڈیو فوٹیج جاری کردی

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں جاری “آپریشن الماس” میں حصہ لینے والے ایک فدائی حملہ آور کی تصویر اور شناخت سمیت حملے کی وڈیو فوٹیج شائع کر دی ہے۔

فدائی حملہ آور کی تصویر سمیت بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن الماس میں سرمچار مجاہد مہر عرف سگار زامرانی کی تاریخی قربانی، جند ندری حملے سے دشمن کے کیمپ کا راستہ کلیئر کر کے ساتھیوں کے لیے پیش قدمی آسان بنا دی۔

جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جاری آپریشن الماس کے دوران تنظیم کے نڈر، بیدار ہدف اور جند ندر مجاہد مہر عرف سگار زامرانی نے تاریخ کا ایک اور روشن باب رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ آپریشن الماس کے ایک اہم اور انتہائی حساس معرکے کے دوران سرمچار مجاہد مہر عرف سگار زامرانی نے دشمن کے مورچہ بند فوجی کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے جند ندری حملہ کر کے دشمن کے دفاعی حصار کو توڑ دیا اور کیمپ کے داخلی راستے کو کلیئر کر کے اپنے دیگر جند ندر ساتھیوں کے لیے پیش قدمی کے راستے کو انتہائی آسان بنا دیا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ جند ندر مجاہد مہر عرف سگار زامرانی کے اس لازوال اور عظیم ایثار کو پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

ترجمان میجر گہرام کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس تاریخی قربانی اور آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ شہدا کے ادھورے مشن کو ان کے فکری و نظریاتی راستے پر چل کر ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر میں جاری بی ایل ایف کے آپریشن الماس کے باعث آج کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس مختصر وقت میں ختم ہوا

جمعرات اکتوبر 22 , 2026
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا جاری اجلاس بی ایل ایف کی گوادر میں جاری آپریشن الماس کی موصول ہونے والی تشویشناک اطلاعات کے باعث مختصر وقت کے بعد ہی ختم کر دیا گیا۔ اجلاس کی برطرفی کے بعد بلوچستان وزرا اور اسمبلی کے اکثر اراکین نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ