جیونی کے سمندر میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایک اہم اور نئی تزویراتی پیش قدمی کرتے ہوئے گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گشتی کشتی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ اس کامیاب بحری کارروائی کے نتیجے میں کشتی پر سوار تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ زمین کے بعد اب سمندری حدود میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کا یہ آغاز بی ایل اے کی عسکری حکمتِ عملی میں ایک نئی اور اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد بلوچ وسائل کی سمندری راستوں سے لوٹ مار کو روکنا اور دشمن کو ہر محاذ پر زک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے حوالے سے تفصیلی بیان جلد ہی میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آٹھ کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک، کوئٹہ اور چاغی میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ و گاڑی ضبط کرلئے۔ بی ایل ایف

پیر اپریل 13 , 2026
 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 11 اپریل 2026 کو آواران کے علاقے آھوری میں قابض پاکستانی فوج کے 8 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے راکٹ لانچرز، اسنائپر رائفلز اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے قافلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ