وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6098ویں روز بھی جاری، جبری لاپتہ عبدالرزاق پرکانی کے لواحقین کا رابطہ

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں جمعہ کے روز 6098ویں دن بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون قتل کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر جبری لاپتہ عبدالرزاق پرکانی کے لواحقین نے بھی وی بی ایم پی سے رابطہ کیا۔ لواحقین کے مطابق عبدالرزاق پرکانی ولد عبدالغنی، سکنہ مری آباد مچھ ضلع کچی، کو سیکیورٹی فورسز نے رواں سال 10 جنوری کو عبدالغفار قلندرانی کے پیٹرولیم پمپ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عبدالرزاق کی گرفتاری کی وجوہات جاننے کے لیے متعدد بار انتظامیہ سے رابطہ کیا، تاہم انہیں نہ تو گرفتاری کی وجہ بتائی جا رہی ہے اور نہ ہی ان کی خیریت سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے باعث خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیم عبدالرزاق پرکانی کے کیس کو اعلیٰ حکام تک اٹھائے گی اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالرزاق پرکانی سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کر کے قانونی کارروائی کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ ان کے اہلِ خانہ کو غیر یقینی صورتحال اور اذیت سے نجات مل سکے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور سے بلوچستان کے استاد عبدالوہاب بلوچ جبری گمشدگی کا شکار

ہفتہ مارچ 7 , 2026
لاہور: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال گریشہ سے تعلق رکھنے والے استاد عبدالوہاب بلوچ 7 مارچ 2026 کو لاہور سے مبینہ طور پر جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالوہاب بلوچ پیشے کے لحاظ سے ایک معلم ہیں اور وہ میر غوث بخش بزنجو پبلک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ