
بلوچستان کے ضلع بولان میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے گونی پرا، یخو اور گردونواح کے علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار داخل ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شدید شیلنگ بھی کی گئی۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان یا جھڑپ کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
بولان اور اس کے گردونواح میں گزشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے فوجی جارحیت کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی سانگان، جالڑی اور دیگر قریبی علاقوں میں فوجی جارحیت کیے گئے تھے۔