بلوچستان کے ضلع قلات میں گرانی کے قریب شال کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مر مر لیجانے والی ٹرک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرک کے ٹائر پھٹ گئے تاہم ڈرائیور اور کلینر فائرنگ سے محفوظ رہے ،،جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

ڈریں اثناء مشرقی بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث 3 کانکن بے ہوش ہوگئے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔