خضدار میں پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خضدار میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک وی بی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا کر کم از کم 11 دشمن اہلکار ہلاک اور 28 زخمی کر دیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے خضدار شہر سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کھوڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس میں سوار گیارہ اہلکار ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں قابض پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن فوج کی نقل و حرکت پر مامور بس میں صرف قابض فوج کے اہلکار سوار تھے۔ زراب کی خفیہ معلومات کے مطابق مذکورہ بس میں کوئی عام شہری سوار نہیں تھا۔ یہ مسافر گاڑی “پنڈی کوچز” گھوڑا چوک بس اڈے سے آٹھ بجے کینٹ روانہ ہوئی اور آٹھ بج کر تیس منٹ کے قریب کینٹ پہنچی، جہاں سے روانگی کے بعد مذکورہ کوچ 9 بج کر چالیس منٹ پر کھوڑی کے مقام پر پہنچی، جہاں اسے وی بی آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنا کر دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے اسپیشل یونٹ “ایس ٹی او ایس” اور خفیہ ادارے “زراب” کی پیشہ ورانہ اور مربوط حکمت عملی کی وجہ سے دشمن فوج کو اس مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس کامیاب حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا میں بی این ایم کے نئے چیپٹر کی تشکیل ، تین یونٹ قائم کیے گئے ، آئندہ اجلاس میں عہدیداروں کا چناؤ ہوگا

پیر جنوری 27 , 2025
واشنگٹن : بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے امریکا میں نئے چیپٹر کی تشکیل کے لیے تین یونٹس قائم کیے گئے ہیں عنقریب چیپٹر کی کابینہ کے لیے انتخابات ہوں گے۔ اس سلسلے میں بی این  ایم کے مرکزی کونسلر نبی بخش بلوچ کی صدارت میں ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ