سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوراب ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور من مانی کی باعث ایک اور خاتون چل بسی دوسری کی حالت تشویش ناک ہے ۔

لواحقین نے ہسپتال کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے ڈاکٹروں کی لاپرواہی عدم حاضری کے باعث یہ تیسری خاتون ہے علاج نہ ہونے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ھلاک ہوگئی ہے جبکہ دوسری زندگی کی کشمکش میں ہے ۔