انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بی۔وائی۔سی و ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کی گئی  ۔ترجمان بی وائی سی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی  10 دسمبر 2024 کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بی۔وائی۔سی (کراچی زون) و ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تمام طبقۂِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مختلف موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاہے کہ بی۔وائی۔سی کے مرکزی قیادت سمی دین اور کراچی زون کے ذمہ دار بالاچ بلوچ نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست کی جانب سے حالیہ تفصیلات اور مسخ شدہ لاشوں کے سلسلے کی ایک نئی کڑی جو کہ زور و شور سے جاری ہے اس پر حاضرین کی توجہ کو مرکوز کیا۔

شرکاء سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاست ان تمام حدوں کو تجاوز کر چکی ہے اب ہمارے سامنے جو بھی چیز عیاں ہوتی ہے وہ کوئی انوکھی یا نئی نہیں ہوتی بلکہ یہ تمام تر عوامل اور رویہ ہم دیکھ چکے ہیں۔ پریس کلب ایک واحد جگہ تھی جہاں ہم اپنا دکھ درد اپنے قوم اور صحافی حضرات کے سامنے اپنے تکالیف بیان کرتے تھے لیکن اب یہ راستہ بھی ریاست کی پالیسی کے مطابق اس پر قدغن لگانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ  جس طرح ماضی میں ہم نے دیکھا کہ اب پریس کلب تک بھی نہ آئیں ہم اپنے دکھ درد لے کر اور یہ کہانی آج بھی دہرائی گئی کراچی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی حب میں کوڑا کرکٹ کی گاڑی لے آ کر پریس کلب کو بند کیا گیا اور کوئٹہ میں سیمینار میں آنے والے شرکاء کی پروفائلنگ کی گئی جو کہ شرم کا مقام ہے ریاست کے نام پر جہاں انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی یہ رویہ اور قصہ دہرایا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور مسلح گاڑی سواروں نے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا 

بدھ دسمبر 11 , 2024
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور سے نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو اغوا کرلیا  ۔ تفصیلات کے مطابق دس روز قبل نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے عنایت اللہ ولد خیر محمد نامی ایک نوجوان کو  اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے جس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ