شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے شال میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاہے کہ 6 دسمبر بروز جمعہ شام سات بجے سرمچاروں نے بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر قائم قابض پاکستانی فورسز ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
حملے کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر چیکنگ شروع کی اور عوام کو ہراساں کیا تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔