تربت الیکشن آفس پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

تربت الیکش کمیشن دفتر پر بی ایل ایف کا حملہ

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گھرام تربت حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ جمعرات کے دن دو بجے تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر سرمچارو ں نے دستی بم سے حملہ کرکے اندر داخل ہوگئے۔ دفتر کے اندر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے موقع پر موجود تین پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے۔

میجر گھرام نے کہاہے کہ پاکستانی انتخابات مقبوضہ بلوچستان میں قبضہ کو تقویت فراہم کرنے کے لئے ہے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتخابات کو رد کریں۔ ریاستی انتخابات میں حصہ لینا ریاستی غلامی کو قبول کرنے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمارے تنبیہ کرنے کے باوجود پولیس و دیگر ذیلی ادارے قبضہ گیر پاکستانی فوج کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں، کل حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی اور سرمچاروں پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوا۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہاہے کہ ہم ایک بار پھر پولیس سمیت تمام فورسز کو تنبہہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ہرپولنگ اسٹیشن سرمچاروں کے نشانے پر ہے، حصہ لینے والے اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے مزید  دو نوجوان جبری لاپتہ کردیئے

جمعہ جنوری 26 , 2024
کیچ دو نوجوان مزید جبری لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ