گوادر : تاجر برادری نے جاری بیان میں کہاہے کہ کراچی سے اندرون مکران اشیائِے خوردونوش لیجانے والی سیکنڑوں گاڑیاں ایف سی نے غیر قانونی کھڑی کی ہیں جنھیں جانے نہیں دیا جارہا ہے ۔
گاڑیوں میں آٹا ،چینی،کوکنگ آئل اور دیگر سامان موجود ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ گوادر ضلع گوادر کے دوکانوں میں اشیائے خوردونوش ختم ہوگئیں ہیں،شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گوادر شہر میں پانی کی سپلائی پانچ دن سے بند کردی گئی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ گوادر شہر کو پانی سپلائی کرنے والے ساوڑ ڈیم،شادی کور ڈیم اور آنکاڑہ ڈیم کے مین پائپ لائن بند کردی گئیں ہیں،کربلا کا منظر ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حکومت ریاستی خفیہ ادارے ایک طرف راشن اشیاء خوردونوش تو دوسری جانب پانی بند کرکے تمام الزام بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سر تھونپنا چاہتے ہیں تاکہ انکے خلاف مزید درندگی کا راہ ہموار کریں اور شہریوں میں انکے خلاف پروپیگنڈا کو ہوا دیں کہ یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہے ۔