ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ڈھاڈر کے علاقہ اللّہ یار شاہ میں گشت کے دوران آج شام تقریباً 5 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا قابض پاکستان کی پولیس کے ایک گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ سرمچاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو گھیر کر گرفتار کرلیا، ان سے سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کیا، اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے انھیں بلوچ عوام اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف کسی سرگرمی یا کارروائی میں ملوث نہیں پایا گیا جس کی وجہ سے انھیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے، سرکاری گاڑی نذر آتش کرنے اور اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غنی بلوچ کی جبری گمشدگی: اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس

منگل اکتوبر 14 , 2025
کوئٹہ پریس کلب میں غنی بلوچ کے اہلِ خانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے ایک بار پھر حکام اور انسانی حقوق کے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ غنی بلوچ 25 مئی 2025 سے جبری طور پر لاپتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ