
بلوچستان کے علاقے دشت اور مند کے مختلف علاقوں سے دو افراد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے مکسر سے ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت محبوب ولد بابو ساکن مکسر کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق مند کے علاقے کوہ ڈگار گوک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت مسلم ولد نعمت اللہ سکنہ ھوزئی مند کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
