
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خاران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ البت کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے نہ صرف مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا بلکہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشینری پر بھی فائرنگ و نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدوروں میں تین کا تعلق پشتون برادری سے ہے، جبکہ ایک مزدور کا تعلق مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔