اسلام آباد نمل یونیورسٹی کے دس بلوچ طالبعلم راولپنڈی میں اپنے رہائشی فلیٹ سے جبری لاپتہ

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران )بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ جمعرات جمعہ کی شب دس بلوچ طالبعلم IJP میٹرو اسٹیشن راولپنڈی میں اپنے رہائشی فلیٹ سے جبری لاپتہ کیے گئے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ جبری لاپتہ سالم عارف ولد عارف علی بی بی اے چھٹا سمسٹرسکنہ تربت کیچ ،
بالاچ فدا ولد فدا احمد بی بی اے آٹھویں سمسٹر سکنہ تربت کیچ ،
خدا داد ولد عبدالقادر آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ دشت ڈڈے کیچ ،
خلیل احمد ولد سومار آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ تیرتیج آواران، حمل حسنی ولد سید محمد آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ آواران، خلیل احمد ولد اقبال آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ ڈنڈار کولواہ کیچ،
بابر عطا ولد عطا محمد آئی آر ساتویں سمسٹر سکنہ پنجگور، نور مہیم ولد مہیم آئی آر پانچویں سمسٹر سکنہ پنجگور،
افتخار اعظم ولد محمد اعظم ایجوکیشن ساتویں سمسٹر ضلع آواران،اور احسام ولد اکبر طالب علم آئی آر آٹھویں سمسٹر سکنہ ضلع پنجگور شامل ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ تمام طالبعلم نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ہیں، جن کے آج میڈ ٹرم امتحانات ہونے تھے ، لیکن وہ صبح پیپر دینے نہیں پہنچے تو انکے ساتھی طالبعلموں نے انکے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جنھیں کوئی جواب نہیں ملا ،تب طلباء کلاس فیلوز انکے فلیٹ گئے تو وہ وہاں پر بھی نہیں تھے اور انکے رومز میں سامان بکھرے پڑے تھے ۔

بلوچ کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے طلباء کے آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور ہم کمزور نہیں ہوں گے، ہم اس حوالے سے اپنے آگے کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ سانحہ ایک اور طالب علم دم توڑدیا ھلاکتوں کی تعداد 9 ،ہوگئی زخمی 35 ہیں

جمعہ نومبر 1 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ صحت کے کوآرڈینیٹر کے بیان کے مطابق سانحہ مستونگ کا ایک زخمی طالب علم ٹراماسنٹر میں دم توڑدیا ہے جا کی شناخت 13 ملک محمد حمزہ ولد ملک حسین سے ہوا ہے۔ کوآرڈینیٹر کے بیان کے مطابق اس وقت ٹراماسنٹر، سول ہسپتال شال ،اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ